اسلام آباد، 29اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعرات کو 2014کے سنسد بھون کے باہر پولیس دستوں پر حملہ معاملہ میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا ہے اسلام آباد میں واقع اے ٹی سی کی عدالت میں آج جج رضاجواد عباس حسن نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز کھٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر کو بھی قصوروار
ٹھہرایا اور اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔
عدالت نے مسٹر عمران خان کے ساتھ، پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کارکن مبشر علی کو بھی بری کردیا ہے لیکن عدالت نے پی اے ٹی کے صدر طاہرالقادری کو مفرور قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ 31اگست 2014میں سنسد بھون کے باہر پولیس کے ساتھ تصادم معاملے میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سینئر حکام پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔