نئی دہلی ، 20اگست (یواین آئی)گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے اسپتال میں داخل سابق صدر جموریہ پرنب مکھرجی کی صحت میں آج معمولی بہتری آئی ہے ۔
مسٹر مکھرجی کا آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں گزشتہ 10اگست سے علاج جاری ہے ۔اسپتال نے بدھ کوکہاتھا کہ مسٹر مکھرجی کے پھیپھڑے میں انفکشن ہوگیاہے اور انکی حالت پہلے کے مقابلہ کچھ خراب ہوئی ہے ۔اسپتال کی طرف سے آج
جاری کیے گئے بلیٹین میں کہاگیاہے کہ مسٹر مکھرجی کے نظام تنفس میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں ۔وہ طبی معیار کے اعتبار سے مستحکم ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم انکی صحت پر مسلسل نگرانی رکھ رہی ہے ۔
چوراسی سال کے مسٹر مکھرجی کے دماغ میں خون جم گیاتھا جسے ہٹانے کے لیے انکا آپریشن کیاگیاتھا۔
سابق صدر جموریہ کو رونا سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔