: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے اقتصادی قوم پرستی پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ درآمدات صرف ضرورت کی صورت میں ہی کی جانی چاہئے۔
آج یہاں " انڈیا اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ای سمٹ " سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ کاروبار اور صنعتوں کو اقتصادی قوم پرستی کی افادیت کو سمجھنا چاہیے۔ سودیشی پر زور نہ دینے سے سنگین مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ اقتصادی قوم پرستی کو
اقتصادی ترقی کا مرکز قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صرف وہی سامان درآمد کیا جانا چاہئے جو نا گزیر طور پر ضروری ہوں۔ اس سے ملک کا زر مبادلہ ضائع ہونے سے ، شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع سے محرومی اور انٹر پرینیورشپ کی ترقی میں رکاوٹیں آئیں گی۔ انہوں نے مقامی مصنوعات کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جذبہ "خود انحصار ہندوستان " کا ایک پہلو ہے اور ہندوستان کی جد وجہد آزادی کے دوران سودیشی تحریک کا عکاس ہے۔