the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 20 دسمبر (یو این آئی)ہندوستان ایران کے گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کلچرل ہاؤس کے ڈائرکٹرڈاکٹر محمد علی ربانی نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات بہت ہی قدیم اور ثقافتی ہیں اور میڈیا والے اس میں مزید چار چاند لگاسکتے ہیں یہ بات انہوں نے آج یہاں اردو میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ ایران کلچرل ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کہی انہوں نے کہاکہ کئی صدیوں سے ہند ایران کے ثقافتی، تہذیبی اور قدیم رشتے ہیں جس کا اعتراف کئی مقامات پلیٹ فارم پر کیا جاتا رہا ہے لیکن یہاں کا میڈیا اور خاص طور پر اردو کے صحافی اس میں چار چاند لگاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو ان چیزوں کی طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہئے جس سے دونوں ملکوں کے مصنوعات،یکساں تہذیب اور ثقافت نمایاں ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے بہت سارے مصنوعات ہیں جس



پر توجہ دینے اور اس پر لکھنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات اور عوام کے درمیان رابطے کی کڑی مضبوط ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور ایران کے صحافیوں کی ایک انجمن ہونی چاہئے جہاں دونوں ملکو.ں کے صحافیوں ایک دوسرے ملک کے بارے میں اور وہاں کی مصنوعات، کلچرل اور تہذیب کے بارے میں کھل کر باتیں کرسکیں اور میڈیا میں ان چیزوں کو جگہ دے سکے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی آرٹ اور کلچرل سے ہندوستانی عوام کو روشناس کرانے کے لئے ایران آئندہ ہندوستان کے صوبہ ہریانہ لگنے والے میلے میں شامل ہوگا اور اپنے آرٹ اور فن کاری کا نمونہ پیش کرے گا۔ اس سے ہندوستانی عوام کو ایران کے آرٹ اور کلچرل کے بارے میں بہتر طور پر جاننے کا موقع ملے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ کچھ ایسا پروگرام کرنا چاہتے ہیں جس میں ہند وستان اور ایران کے صحافی شامل ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.