: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 08 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو کہا کہ فضائیہ نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ ملک کے خلائی پروگرام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے صدر جمہوریہ نے ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن میں منعقدہ تقریب میں فضائیہ کے 45 اسکواڈرن اور 221
اسکواڈرن کو پریزنٹس اسٹنڈرڈ اور 11 بیس ریپیئر ڈپو اور 509 سگنل یونٹ کو صدارتی پرچم پیش کیا اس موقع پر محترمہ مرمو نے کہا "یہ فضائیہ کے تمام افسران اور جوانوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ اسرو کے گگن یان مشن کے لیے جن چار خلابازوں کو منتخب کیا گیا ہے، وہ فضائیہ کے افسر ہیں۔