: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 24 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کا نگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کی میٹنگ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں شرور میں شروع ہو گئی ہے اس کی صدارت کا نگریس صدر ملکار جن کھڑگے کر رہے ہیں مسٹر کھڑگے کے علاوہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی
چیئر پرسن سونیا گاندھی ، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری ( تنظیم) کے سی وینو گوپال، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر اہم لیڈران میٹنگ میں موجود ہیں۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اپنا امریکہ کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر جمعرات کی صبح اس میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔