نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) مسلسل انتخابی شکست کا سامنا کر رہی کانگریس اپنا رخ موڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں ہفتہ کو پارٹی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کئی بڑے لیڈران نے شرکت کی۔ پارٹی کے ساتھ ساتھ انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور نے بھی شرکت کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی کے علاوہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن
کھڑگے، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، کے سی وینوگوپال، مکل واسنک، اجے ماکن، دگ وجئے سنگھ، امبیکا سونی، جے رام رمیش، کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور نے بھی شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسٹر کشور نے کانگریس لیڈروں کو اس سلسلے میں اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔