بینگلورو، 7 مئی (یو این آئی) کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں کورونا پازیٹیو معاملوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔
یدیورپ نے
بینگلورو کے گاندھی نگر میں انّمّا دیوی مندر کا دورہ کرنے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس وقت ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا گیا ہے لیکن اسے ابھی سختی سے نافذ نہیں کیا جارہا ہے۔
اس لئے مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہوسکتا ہے۔