حیدر آباد 26 جون (یو این آئی) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرارا جن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں طلباء کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے نئے
تعلیمی نظام کو نافذ کر نا تمام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں
نے ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لیے لگن سے کام کریں۔ گورنر نے کہا کہ انہوں نے تقررات کے لئے مشتر کہ بورڈاور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے بل کے مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔