نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2015 میں چلائی جانے والی پاٹيدار تحریک کے معاملے میں کانگریس کے رہنماہاردک پٹیل کو جمعہ کے روز بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر چھ مارچ تک روک لگا دی۔
جسٹس ادے اُمیش للت کی صدارت والی بنچ نے کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کی عرضی پر
گجرات حکومت کی زجر و توبیخ کرتے ہوئے اسے جواب داخل کرنے حکم دیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت کے لیے چھ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
اس سے پہلے گذشتہ 17 فروری کو گجرات ہائی کورٹ نے 2015 کے پاٹيدار تحریک کے دوران ہونے والے تشدد کے مقدمے میں ہاردک پٹیل کی پیشگی ضمانت عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔