واشنگٹن، 30 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کووڈ۔19 وبا سے لڑنے کے لئے بنگلہ دیش کو قریب 73.2 کروڑ ڈالر دے گا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو فوری قرض کی سہولت کے تحت بنگلہ دیش کو 24.4کروڑ ڈالر اور فوری مالی اقدامات کے تحت 48.8 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ اس سے بنگلہ دیش کو کووڈ -19 کے پیش نظر صحت کی سہولت اور سوشل سیکورٹی پر فوری خرچ بڑھانے اور معیشت میں استحکام
لانے میں مدد ملے گی۔
عالمی ادارے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کووڈ -19 وبا کی وجہ سے بنگلہ دیش کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بیرون ملک سے ہونے والی آمدنی اس کے دو اہم ذرائع - سلے-سلائے کپڑے برآمد اور تارکین وطن شہریوں کی طرف سے بھیجے جانے والے فنڈز میں تیزی سے کمی کا خدشہ ہے۔وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات سے اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے فوری فنڈز مہیا کرایا گیا ہے۔