نئی دہلی13ستمبر(ایجنسی) شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی سرد مہری کو مجرمانہ خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے بھوپال اجلاس سے مسلمانوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
مولانا بخاری نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بھوپال میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل
لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی کارروائی پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ نے میانمارکے مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے ملت کے ایک سنگین مسئلے کے تعلق سے اپنی سردمہری اور لاتعلقی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اس نے طلاق ثلاثہ جیسے سنجیدہ مسئلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی اپنی غیر سنجیدگی ظاہر کی ہے۔