the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے پورے ملک میں آئی آئی ٹی میں طالب علموں کے بڑھتے ہوئے خودکشی کے معاملوں کے انسداد کے لئے اسٹوڈنٹس ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کے احکامات دینے سے متعلق عذرداری کو جمعرات کو خارج کردیا عدالت نے اس طرح کی عذرداری دائر کرنے کے لئے عرضی گذار گورو کمار بنسل پر دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔
جسٹس روہنٹن ایف نریمن، جسٹس نوین سنہا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے عذرداری خارج کرتے ہوئے اسے پوری طرح سے توہین آمیز قرار دیا اور وکیل عرضی گذار پر 10,000 روپے کا جرمانہ لگایا۔
مسٹر بنسل کے



ذریعہ دائر مفاد عامہ کی عذرداری میں کہا گیا تھا کہ آئی آئی ٹی میں خودکشی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے پیش نظر مینٹل ہیلتھ سے متعلق سیکشن۔ 29 کا نفاذ کیا جانا چاہئے۔ عرضی گذار نے اسٹوڈنٹس ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کا مرکز کو حکم دینے کی اپیل کی تھی۔
مسٹربنسل کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں آئی آئی ٹی کے پچاس طالب علموں نے خودکشی کی اور اس کے انسداد کے لئے حکومت کو ہیلتھ پروگرام چلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مطالعہ کے لئے آئی آئی ٹی کانپور کی رہنمائی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی لیکن اس سے بھی کوئی بہتری نہیں آئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.