حیدر آباد 3 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر و مرکزی وزیر کا نکنی کشن ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی غریبوں پر اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلی سے درخواست کی تھی کہ ایف ٹی ایل اور
بفر زون کے نام پر غریبوں کے مکانات کے انہدام کے سلسلہ کو روکا جائے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بی آرایس حکومت نے موسیٰ ندی کی خوبصورتی کے بارے میں منصوبہ بنایا تھا تاہم عوام کی مخالفت کے بعد وہ اس منصوبہ سے دستبردار ہوگئی-