نئی دہلی/12جون(ایجنسی) اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم خواتین کے اعزاز میں کل شامل اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا انعقاد کیا ہے۔ اس افطار پارٹی میں خصوصی طور پر تین طلاق سے متاثرہ خواتین شرکت کریں گی۔ ان
خواتین کے خاندان کے افراد بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ خواتین کا "وقار کے ساتھ بااختیار بنانے" کی مودی حکومت کی اسکیم کے مدنظر مسٹر نقوی کے اس انعقاد کو اہم سمجھا جارہا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ اس طرح کی افطارپارٹی کا انعقاد کررہے ہیں۔