سری نگر، 30 مارچ (ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹایا گیا تو جموں وکشمیر کا بھارت سے رشتہ خود بہ خود ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کا یہ دفعہ جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان پُل کا کام کرتا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
محبوبہ مفتی ہفتہ کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر این سی لیڈر محمد عبداللہ وانی اور عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ غلام احمد شیخ (سالورہ) کی پی ڈی پی میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔