: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے انتباہ دیا کہ ماہ رمضان سے قبل جنگ بندی کا نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ بن جائے گا۔ جو بائیڈن کا اس سلسلے میں مزید کہنا تھا کہ اب حماس پرمنحصر ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے لئے جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔ امریکی صدر کیمپ ڈیوڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔جو بائیڈن نے اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امدادی کی ترسیل کی راہ میں پیدا کردہ رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کے لئے کوئی عذر یا بہانہ نہیں ہو سکتا ہے کہ لوگوں تک فلسطینی علاقے میں امدادی سامان نہ پہنچنے دیا جائے۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ جوبائیڈن جو اگلے نومبر میں ایک بار پھر امریکی صدارت کے لئے انتخاب لڑنے جا رہے ہیں نے جنگ بندی کو
حماس پر ڈال دیا۔ واضح رہے پچھلے ماہ امریکہ نے اسرائیلی خواہش کی تیسری بار تعمیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد امریکی انتظامیہ کو امریکہ کے اندر اور باہر سے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن جنگ کے پانچ ماہ مکمل ہونے اور30ہزار 6سو سے زائد فلسطینیوں کے غزہ میں قتل کے بعد کے درپیش مرحلے پر اطمینان ظاہر کیا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لئے تعاون کر رہا ہے، جوبائیڈ ن کے مطابق اس کی پیش کش منطقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ایک دو دنوں کے دوران جنگ بندی کے بارے میں جان جائیں گے مگر ہم جنگ بندی چاہتے ہیں۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے آغازسے قبل جنگ بندی ضروری ہے اگر اس میں ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ یروشلم اور اسرائیل کے لئے کافی خطر ناک ہو سکتا ہے۔