پٹنہ ، 02 اپریل (یو این آئی) جن سوراج کے بانی پر شانت کشور نے وقف بل پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل پارلیمنٹ میں پاس ہوتا ہے تو اس کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ
(جے ڈی یو) مکمل طور پر ذمہ دار ہو گی۔
بدھ کے روز اپنے بیان میں پر شانت کشور نے کہا کہ جن سوراج وقف قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو اعتماد میں لیے بغیر اس قانون کو پاس کیا جاتا ہے ، تو یہ سراسر غلط ہوگا-