: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،12ستمبر(یو این آئی) جمعیۃعلماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا ارشدمدنی نے صاف لفظوں میں کہاکہ ہمارااعتراض موجودہ حالات میں فرقہ پرست ذہنیت کے سلسلے میں ہے، مدارس کا سروے کرانے کے حکم پرنہیں ہے انہوں نے یہ بات آج یہاں نیوز ایجنسیوں اورمیڈیاکے نمائندوں کے
ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں پچھلے کچھ برسوں کے دوران فرقہ پرست طاقتوں نے جس طرح نفرت کاماحول قائم کردیاہے اوراس سلسلہ میں حکومت کاجو کرداررہاہے اس کے پیش نظر مسلمان یہ یقین کرنے پر مجبورہوگیاہے کہ اس وقت ہرپالیسی اس کے وجودکو تباہ وبرباد کردینے کے لئے سامنے آرہی ہے۔