: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی)ملک میں تمام شعبے میں مسلمانوں کی کم ہوتی نمائندگی اور بڑھتی پسماندگی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ فیروز احمد نے کہا کہ مودی حکومت کواگر واقعی پسماندہ مسلمانوں کی فکر ہے تو سچر کمیٹی کی سفارشات کو بعینہ نافذ کرے انہوں نے گزشتہ دنوں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے
پٹنہ میں مشاورتی اجلاس میں صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے مسلم پسماندہ سے محبت کا کارڈ کھیلنے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو اگر واقعی مسلمانوں کی ترقی اور ان کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کی فکر ہے تو سب سے پہلے سچر کمیٹی کی سفارشات کو جوں کی توں نافذ کرے اور اس کی روشنی جن اقدامات کی سفارش کی گئی ہے اس پر عمل درآمد کرے۔