: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 19 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے بدھ کے روز بی جے پی کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ ریاست میں انتخابات کرائے اور کہا کہ بی جے پی اپنی بنیاد
کھو رہی ہے مسٹر راوت نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت رائے عامہ بی جے پی کے خلاف جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایم وی اے ریاستی اسمبلی میں 185 سیٹیں اور مہاراشٹر میں 40 سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتے گا۔