بانسواژه، 09 اگست (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اس کی سوچ سے منی پور میں آگ لگنے اور بھارت ماتا کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی
چاہیں تو اس آگ کو دو تین دن میں بجھا سکتے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی بدھ کو راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے مشہور مانگڑھ دھام میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سوچ نے منی پور کو آگ لگادی۔