the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے این ای ای ٹی (نیٹ ) کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر جانچ میں بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں تو این ای ای ٹی کا امتحان دوبارہ کرایا جانا چاہئے۔
یوتھ کانگریس کے انچارج کنہیا کمار اور کانگریس سے وابستہ طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے صدر درون چودھری نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں



ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ پیپر لیک ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے اور اس پر سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پیپر لیک مافیا طلباء کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا " نیٹ کے امتحان میں ایک بار پھر دھاندلی ہوئی ہے۔ ملک میں ایسا کوئی امتحان نہیں ہے جس میں دھاندلی نہ ہوئی ہو۔ طلباء نے سوشل میڈیا پر لکھنا شروع کر دیا ہے ۔ ایک بار پھر ، لیک حکومت '۔ انتخابات سے پہلے نریندر مودی امتحانات پر بحث کرتے ہیں، لیکن الیکشن کے بعد پیپر لیک اور دھاندلی پر کوئی بات نہیں کرتے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.