جھانسی، 04 مارچ (یواین آئی) سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر نے جمعرات کو انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر سوال اٹھایا اور کہا کہ لوگوں کو صرف بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابی نظام پر اعتماد ہوگا۔
لہذا سماج وادی
پارٹی اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے ای وی ایم کو ہٹانے کا کام سماج وادی پارٹی کرے گی۔
یہاں کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ایس پی صدر نے کہا کہ ای وی ایم پر کسی کو بھروسہ نہیں لیکن اس کی لڑائی ابھی نہیں لڑی جاسکتی ہے۔