پٹنہ 27 اپریل ( یواین آئی ) ملک اور ریاست میں کورونا بحران میں شدت آنے کی وجہ سے اب ریاست میں مکمل لاک ڈاﺅن کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں ۔
اسی ضمن میں ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے قومی صدر بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے ٹوئٹ کر کہاہے
کہ میں لاک ڈاﺅن کی حمایت کروں گا بشرطیکہ تین ماہ تک سب کا بجلی بل ، پانی بل ، اسکول کالج کی فیس ، کرائے داروں کا کرایہ ، بینک لون ای ایم آئی معاف کر دیاجائے ۔
پارٹی کے قومی ترجمان ڈاکٹر دانشور ضوان نے کہاہیکہ ہماری پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے ۔