حیدرآباد۔26نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ بی جے پی میں واقعی اگر سنجیدگی ہے تو وہ فوری طور پر سابق وزیراعظم نرسمہاراو کو
بھارت رتن ایوارڈ کا اعلان کرے۔
انہوں نے شہر حیدرآبا دکے گاندھی نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے نرسمہاراو کی سمادھی کے قریب سیاسی ڈرامہ کیا ہے۔