the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ 6؍ فروری (یواین آئی) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج مالدہ ضلع میں بی جے پی کی رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے تکبر کی وجہ سے بنگال کے کسان ’’وزیر اعظم سما ن نیدھی اسکیم ‘‘ سے محروم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم مودی کی قیادت والی مرکزی کومت کسانوںکی فلاح وبہبودکےلئے پرعزم ہیں اور اس کےلئےکام کررہے ہیں۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈاآج اس وقت کسانوںکے ساتھ کھانا کھارہے تھے جب ملک بھر کے کسان مرکزی حکومت کے تین متنازع قانون کے خلاف چکہ جام کررہے تھے ۔نڈا نے کسانو ں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کاشت کاروں کے حق میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گمراہی پھیلارہی ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے خلاف ہے جب کہ مودی حکومت نے کسانوں کےلئے جو کام کئے ہیں وہ کسی بھی حکومت نے کام نہیں کیا ہے ۔
نڈا نے کہاکہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بنگال کے تقریبا 23 23 لاکھ کسانوں نے وزیر اعظم کسان اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے



آن لائن درخواست دی ہے۔ تاہم ، ممتا حکومت نے ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے کسانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے ۔مودی کی قیادت میں بی جے پی بنگال میں گڈ گورننس دے سکتی ہے ۔ہمارا ہدف مغربی بنگال میں اچھی حکمرانی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے اور دوسری طرف ترنمول کانگریس کے لیڈران بھتہ خوری اور پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔
نڈا نے کہا کہ اگلےانتخاب میں بہر صورت بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور ہم مرکزی حکومت کی ساری اسکیمیں نافذ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا بنگال کے عوام کو حق نہیں ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو بنگال کے عوام کی فکر نہیں ہے انہیں صرف اپنے بھتیجے کی فکر ہے ہر جگہ ، میں ‘بھائپو’ اور ‘دیدی’ کی تصاویر دیکھتا ہوں۔ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ بنگال میں لوگ ممتا اور بھائپو کے اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپنا ذہن بنا چکے ہیں۔ بنگال کے لوگ آئندہ انتخابات میں انہیں باہر کی راہ دکھائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.