the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/جالندھر، 29 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ اگر پنجاب میں آپ کی حکومت بنتی ہے تو آئندہ پانچ برسوں میں ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائےگا اور 24 گھنٹے مفت بجلی دی جائے گی۔
مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے جالندھر میں تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں شہروں کی ترقی کے لئے 11 نکاتی ایجنڈے پر کام کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ اگر پنجاب میں آپ کی حکومت بنتی ہے تو اگلے پانچ سالوں میں ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب میں بھی چھاپے بند کریں گے، موجودہ انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے اور نئی صنعتیں لگانے کے لیے انسینٹیو دیئے جائیں



گے۔ شہروں کے صفائی ستھرائی کے نظام کو ٹھیک کریں گے۔ 24 گھنٹے مفت بجلی اور 24 گھنٹے پینے کا پانی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی طرح پنجاب میں بھی ڈوراسٹیپ ڈلیوری شروع کی جائے گی اور بجلی کے تار زیر زمین کئے جائیں گے۔ اسپتال اور کلینک کو بہتر بنایا جائے گا اور اس میں تمام علاج مفت ہوگا۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، بازار کی سڑکیں اور پارکنگ ٹھیک کی جائے گی۔ آپ نے 26 سال کانگریس کو اور 19 سال بادل خاندان کو دے کر دیکھا ہے۔ اب ان کے پاس کوئی نیا کام نہیں ہے۔ ہم نئے ہیں، ہمارے پاس توانائی، منصوبے اور اچھے ارادے ہیں۔ ہمیں پانچ سال دیکر دیکھ لیجئے۔ ہم نے دہلی میں لوگوں کا دل جیتا ہے ، ہمیں آپ کا بھی دل جیتنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.