the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/پنجاب ، 30 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں اے اے پی کی حکومت بنتی ہے تو وہ ہر شخص کو پرائیویٹ اسپتالوں جیسا علاج دیں گے اور اور سرکاری اسپتالوں میں تمام دوائیں، ٹیسٹ، آپریشن مفت ہوں گے مسٹر کیجریوال نے لدھیانہ ، پنجاب میں صحافیوں سے کہا کہ آج سے پانچ سال پہلے پنجاب کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنائی تھی ، لیکن آج حکومت کے نام پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ کانگریس کے لوگوں نے حکومت کا تماشا بنا دیا



ہے۔ اقتدار کے لیے گندی لڑائی جاری ہے۔ ہر کانگریس لیڈر وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے۔ آپس میں ایسی شدید لڑائی جاری ہے کہ حکومت مکمل طور پر غائب ہے۔
لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ہمیں اپنے مسائل کے ساتھ کس کے پاس جانا چاہیے۔ ایک طرف جہاں اقتدار کے لیے گندی لڑائی جاری ہے ، دوسری پارٹیوں میں کرپشن اور اقتدار کا گھٹیا ناچ جاری ہے ، دوسری طرف ایک عام آدمی پارٹی ہے ، جو پنجاب اور پنجابیوں کی ترقی کے لیے دن رات منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔اب سب کہہ رہے ہیں اور پورا پنجاب تیار ہے کہ انتخابات کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.