نئی دہلی/24مئی(ایجنسی) ملک کی سب سے ہائی -پرفائل سیٹ بھوپال سے کانگریس رہنمادگ وجے سنگھ کو شکست ملی ہے، الیکشن ہارنے کے بعد دگ وجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس بلا کر اپنی شکست پر لوگوں سے بات کی، انہوں نے کہا مہاتما گاندھی کے قاتل والے نظرتیات جیت گئی اور اور ملک میں مہاتما گاندھی کے نظریات کی شکست ہوئی، دگ وجے نے کہا یہ سب
سے بڑی تشویش کی بات ہے ، دگ وجے نے دعوی کیا کہ ترقی کو لیکر بھوپال کی عوام سے انہوں نے جو وعدی کیا ہے انہیں پرا کرنے کے لیے میں ہر ممکن کوشش کرونگا، میں ہارنے کے بعد بھوپال کے لوگوں کے ساتھ ہوں-
مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزم اور بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ نے کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کو 3،64،822 کے فرق سے شکست دی.