واشنگٹن، 18 دسمبر (اسپوتنک) سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر نے 2021 میں ایک نئے فنکشن کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارف کسی شخص یا خودکاراکاؤنٹ میں فرق کرسکیں
گے۔
ٹویٹر نے یہ جمعرات کواپنے بلاگ پر ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق اب یوزروں کے لئے کسی شخص کی طرف سے چلائے جانے والے یا خودکار اکاؤنٹ کے درمیان فرق کرنا آسان ہوجائے گا۔