: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،22 اگسٹ (ذرائع) انٹرنیشنل کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار دی سیمی ایرڈ ٹراپکس (ICRISAT) کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر جیکولین ڈی آروس ہیوز نے جمعرات کو یہاں سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ انہوں نے ICRISAT سے کہا کہ وہ فصلوں کی نئی اقسام پر تحقیق کرے جو
کسانوں کو زیادہ پیداوار اور منافع بخش بناسکتی ہیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ تحقیق پر زیادہ توجہ مرکوز کرے جس سے تلنگانہ میں زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر ہیوز نے ریونت ریڈی سے ICRISAT کا دورہ کرنے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ضرور جائیں گے۔