نئی دہلی، 16 مارچ ( یواین آئی) نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے چار قصورواروں میں سے تین پون ، ونے اور اکشے نے اپنی پھانسی کو ایک مرتبہ پھر روکنے کے لئے نیا حربہ اپنایا ہے۔
تینوں کی جانب سے بین الاقوامی عدالت ِ انصاف ( آئی سی جے ) میں عرضی
دائر کر کے پھانسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روکنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
عدالتوں میں تینوں کی جانب سے پیروی کرنے والے وکیل اے پی سنگھ نے پیر کو کہا کہ پھانسی کی سزا کے خلاف دنیا بھر کی مختلف تنظیموں نے کو مکتوب لکھا ہے جس میں پھانسی کی سزا کو ٹالنے کی درخواست کی گئی ہے ۔