دہلی، 21 نومبر(ذرائع) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر دفاع اور حماس کے ایک اہلکار کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جمعرات کو کہا کہ اس نے حماس کے رہنما محمد دیاب ابراہیم المصری اور بینجمن نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور گیلنٹ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کیا۔ عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ ان پر قتل، تشدد اور غیر انسانی کارروائیوں کا الزام ہے۔
عدالت نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور طبی امداد جیسی ضروری اشیاء کو محدود کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی موت ہو رہی ہے۔