رانچی ، 09 مئی ( یواین آئی ) مرکزی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم منی لانڈرنگ معاملے میں جھارکھنڈ کی سنیئر آئی اے ایس اور کان کنی محکمہ کی سکریٹری پوجا سنگھل سے تفتیش کرے گی سرکاری ذرائع نے سموار کو بتایاکہ ای ڈی کی جانب سے تفتیش کے لئے انہیں ریجنل دفتر میں منگل کو حاضر ہونے کا سمن بھیجا گیا ہے۔ وہیں پوجا سنگھل کے شوہر ابھیشیک جھا اور سمن کمار سے مسلسل دوسرے دن بھی تفتیش میں مصروف ہے ادھر ، پوجا سنگھل پر شکنجہ کستا جارہا ہے ، اس وجہ سے ریاستی حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے کہ حکومت کی زیادہ
بدنامی نہ ہو ، اس سے متعلق معطلی کی کاروائی جلد مکمل کرلی جائے ۔
ای ڈی کی ٹیم نے سی اے سمن کمار کو پانچ دنوں کیلئے ریمانڈ پر لیا ہے اور سموار کو صبح قریب سواد س بجے ای ڈی کی خصوصی ٹیم اسے لیکر ریجنل دفتر پہنچی۔ اس کے بعد پوجا سنگھل کے شوہر ابھیشیک جھا بھی قریب گیارہ بجے ای ڈی دفتر پہنچے ۔ اس کے بعد ای ڈی کے افسران ایک مرتبہ پھر سے دونوں سے تفتیش میں مصروف ہوگئے ۔ اس سے قبل اتوار کو بھی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان قریب 8 گھنٹے تک ای ڈی کے افسران نے دونوں کو آمنے ۔ سامنے بیٹھا کر تفتیش کی تھی ۔