the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ گپکار الائنس کیلئے این سی نے بہت زیادہ قربانیاں پیش کیں اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُس وزیر اعظم کیساتھ کام کیا جس نے سری نگر کی سرزمین سے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی بدلے نہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی بحالی کیلئے سبھی سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں یک روزہ ورکرس کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبدا ﷲ نے کہا کہ 370 کی منسوخی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جانے کے اعلانات اور دعوے کئے گئے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔انہوں



نے کہا کہ کٹھوعہ سے لیکر کپواڑہ تک کہیں بھی لوگوں کی زندگیوں میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ زمینی سطح پر ان اقدامات کے منفی اثرات ہی مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے لوگ مایوسی اور نااُمیدی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
عمر نے بتایا کہ ”خصوصی پوزیشن کے جبری خاتمے کے بعد ہم نے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے آواز بلند کی، ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اس لڑائی میں سب کا شامل ہونا لازمی ہے۔
عمر نے کہا کہ گپکار الائنس کیلئے نیشنل کانفرنس نے بہت زیادہ قربانیاں پیش کیں ہیں۔
اُن کے مطابق نئی دہلی جموں وکشمیر کی جماعتوں کے اتحاد سے خوش نہیں تھی، اُن کو پی اے جی ڈی پسند نہیں تھا، وہ چاہتے تھے کہ کسی نے کسی طرح یہ اتحاد بکھر جائے اور بالآخر وہ اس پارٹی کو الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.