نئی دہلی ، 5 اکتوبر (یو این آئی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس سدارامیا نے پارٹی نے کی قومی ٹیم میں شامل ہونے اور اس کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کرنے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ریاست کی سیاست میں سرگرم رہیں گے۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیا
گاندھی سے ملاقات کے لیے دہلی آئے مسٹر سدارمیا نے صحافیوں کے سوالوں پر کہا کہ انھیں پارٹی کےسابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری بنانے کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے یہ تجویز شائسگی سے ٹھکرا دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی سطح پر سیاست کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔