سری نگر، 22 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچیں جس دوران انہوں نے راج باغ میں چنارآیکر سیوا کیندر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ آیکر
بھون میں دستیا ب سہولیات کیلئے وہ سرکار کو اپنا دستِ تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پیر کے روز دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچتے ہی راج باغ گئی جہاں پر اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کے علاوہ رسمی استقبال کیا گیا‘۔