نئی دہلی،3 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیت سے ان کا گہرا رشتہ ہے اور ان پر لگنے والا یہ الزام غلط نہیں ہے مسٹر سرجے والا نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام ’کسان بہانا مودی نشانہ‘ میں کہا کہ ان کے بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت سے رشتہ اور یہ مٹی کا رشتہ ہے اور اس طرح کا رشتہ
ملک کا ہر کسان اور مزدور دوسرے کے ساتھ رہتا ہے۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ سے پوچھا گیا کہ تھا کہ حکومت نے تینوں زرعی مخالف قوانین واپس لے لئے ہیں ، اس کے باوجود دہلی کے بارڈر پر بیٹھے کسان واپس جانے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ مسٹر ٹکیت کے ساتھ منیج کرتے ہیں جس کی وجہ سے کسان واپس نہیں جا رہے ہیں۔