نئی دہلی ، 16 جون (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) پر کنٹرول کرنے کی کوششوں کے درمیان پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بدھ کو کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا
جاسکتا۔
مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔