نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں آج صبح ایک گورودوارے پر دہشت گردانہ حملے کے واقعہ پر اظہار رنج کیا ہے۔
اس حملے میں 11 لوگ ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ’’آج کابل میں گورودوارے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے سے دل کافی دکھی ہے۔ میں اس حملے
میں مارے گئے سبھی لوگوں کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں‘‘۔
اس سے قبل وزارت خارجہ نے ایک ریلیز جاری کرکے کہا تھا کہ ہم اس حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہندوستان، افغانستان میں ہندو اور سکھ فرقے کے متاثرین کنبوں کو ہر ممکن تعاون دینے کو تیار ے۔