ممبئی 25 مارچ (یواین آی) مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انل دیش مکھ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیرسنگھ کے ذریعہ ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیارہیں۔
مسٹر دیش مکھ نے یہاں
کہا، ’’ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیرسنگھ کے ذریعہ لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے تعلق سے میں کسی بھی طرح کی جانچ کے لئے تیارہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے اگر اس بارے میں تحقیقات کا حکم دیتے ہیں تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔