اسلام آباد، 4 مارچ (ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتمان کو رہا کئے جانے کے پس منظر میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو وہاں کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے نوبل امن انعام کا مستحق قرار دئے
جانے پر مسٹر خان نے کہا ہے کہ وہ اس انعام کے قابل نہیں ہیں۔ مسٹر خان نے ٹویٹ کیا، "میں نوبل امن انعام کا مستحق نہیں ہوں"۔ انہوں نے تاہم یہ بھی کہا کہ اس ایوارڈ کے لئے وہی شخص اہل ہوگا جو کشمیری لوگوں کے جذبات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرسکے اور امن و انسانی ترقی کا راستہ ہموار کرسکے۔