حیدرآباد، 22 جنوری(ذرائع) تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی فروری کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) کا مخصوص پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔یہ اسٹیشن سکندرآباد میں بدھا بھون کے قریب
ہوگا۔
وزیر اعلیٰ جو اس وقت سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں شرکت کر رہے ہیں، توقع ہے کہ 24 جنوری کو حیدرآباد واپس آئیں گے۔حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے حال ہی میں تیاریوں کی نگرانی کے لیے نئے پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔