حیدر آباد 4 جنوری (یو این آئی) جھیلوں اور نہروں کے ایف ٹی ایل و بفر زونس میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کے لئے تشکیل دی گئی حیدر آباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (حیدرا) نے پیر سے راست طور
پر عوام سے شکایات وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر حید را اے وی رگناتھ ساڑھے دس بجے دن تا دو بجے دو پہر بدھا بھون میں واقع ہیڈ کوارٹر میں عوامی شکایات وصول کریں گے۔
عوام الناس راست طور پر کمشنر کو اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔