حیدرآباد، 11 اکتوبر (یو این آئی)تلنگانہ حکومت نے شہرحیدرآباد کی بڑی فروٹ مارکٹ گڈی انارم کی کوہیڑا میں عارضی تعمیر پر توجہ مرکوز کردی ہے۔
وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے
واضح کیا ہے کہ شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر کے باٹاسنگارم لاجسٹک پارک میں دسہرہ سے خریداری کا آغازکردیاجائے گا۔
اسی روز کوہیڑامیں تاجروں کے لئے مقامات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔