حیدرآباد، 31/ دسمبر(یواین آئی)حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش 31جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
نمائش سوسائٹی کے صدر و ریاست کے وزیرصحت ای راجندر نے اس بات کی اطلاع دی اور کہا کہ جلد ہی یہ فیصلہ کیاجائے گاکہ یہ
نمائش کیسے منعقد کی جائے۔
چونکہ شادیوں اور تقاریب کو محدود تعداد میں لوگوں کے ساتھ منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، نمائش میں زیادہ لوگ آتے ہیں اسی لئے 31جنوری تک مرکزی وزارت داخلہ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔