حیدرآباد12فروری(یواین آئی) ریاست تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ان بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ریاستی وزیر صحت ہریش راو کی گاڑیوں کے قافلہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔
وزیر صحت حیدرآباد کے فیور اسپتال میں
نئے آوٹ پیشنٹ بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے جارہے تھے کہ اسی دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے صدرحیدرآباد یوتھ کانگریس ایم روہت کی قیادت میں ان کے قافلہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا کہ ریاست میں مختلف سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے فوری طورپر نوٹیفکیشن جاری کیاجائے بصورت دیگر اسی طرح وزرا کا گھیراو کیاجائے گا۔