حیدرآباد9/جنوری (یواین آئی) شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں شمس آباد، پداعنبرپیٹ کے حدود میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے اچانک پرائیویٹ بسوں کے دستاویزات کی تلاشی
لی۔
کل شب تقریبا چار بجے ان مقامات پر پہنچ کر عہدیداروں کی ٹیموں نے پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کو روکتے ہوئے یہ تلاشی مہم چلائی۔
عہدیداروں نے بسوں کے تمام دستاویزات کی جانچ کی۔