حیدر آباد ، 24 فروری (یو این آئی) حیدر آباد منگل کو بائیو ایشیا 2025 جو دنیا کے معروف لائف سائنس اور ہیلتھ کیئر کا نفرنس ہے کی میز بانی کرے گا۔
تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی اس دو روزہ کا نفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے ، جو کل
یہاں حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی) میں شروع ہو گی۔
کا نفرنس ہیلتھ کیئر اور لائف سائنس کے عالمی رہنماؤں کو ایک جگہ کرے گی تا کہ بائیو فارما کی پیش رفت سے لے کر جدید ترین ڈیجیٹل ہیلتھ ٹکنالوجیز تک کی پیشرفت کو اجاگر کیا جا سکے۔